• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ تک دلائل مکمل کرلیں گے ؟ جسٹس کھوسہ، کوشش ہے جلد از جلد کرلوں،خواجہ حارث

Todays Print

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلہ کیخلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کیا آپ جمعہ تک دلائل مکمل کرلیں گے،جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ جلداز جلد دلائل مکمل کروں.

جسٹس آصف  کھوسہ نے کہا کہ آپ کب تک اپنے دلائل مکمل کرلیں ؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جنہوں نے کیس نہیں سنا تھا ان کے سامنے نظر ثانی پر کیا دلائل دوں؟،جسٹس کھوسہ نے کہا کہ آپ ہمیں چھوڑیں تین کو اپنے دلائل سے قائل کرلیں۔

تازہ ترین