• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت انصاف، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کیس کی سماعت، بھارت نے دستاویزات دیں

Todays Print

کراچی(نیوز ایجنسیاں)عالمی عدالت انصاف میںبھارتی ایجنٹ کلبھوشن کیس کی سماعت کے دوران  بھارت نے دستاویزات جمع کرادی ہے‘آئندہ سماعت27،دسمبر کو ہوگی۔بدھ کو عالمی عدالت انصاف میں سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے اپنے دہشتگرد کلبھوشن یادو کے دفاع اور پاکستانی اعتراضات پر تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے ۔بھارتی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح کلبھوشن کو بے قصور قرار دلوادے۔

بھارتی وکیل نے عدالت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ کلبھوشن کو سزائے موت سنا کر پاکستان نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔جب کہ پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن سے متعلق اپنی درخواست دسمبر میں جمع کرانا چاہتا تھا لیکن عالمی عدالت نے انہیں 13ستمبر  کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13 جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13 ستمبر کو درخواست دینے کا پابند کیا تھا جبکہ عدالت نے پاکستان کو 13 دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم دیا تھا۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو ہونے والی پچھلی سماعت میں کیس کا فیصلہ آنے تک پاکستان کو کلبھوشن یادیو کو سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا تھا۔

بھارت ہزاروں معصوم پاکستانی شہریوں کے قاتل کلبوشھن یادیو کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔کل بھوشن یادیو ایک خطرناک، سفاک اور بے رحم دہشت گرد ہے جس نے اپنی درندگی اور بربریت سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

کل بھوشن یادیو نے بھیانک اور لرزہ خیز دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تازہ ترین