| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
September 14, 2017 | 12:00 am
پنجاب اسمبلی، نواز شریف کیلئے خراج تحسین کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

Todays Print

پنجاب اسمبلی، نواز شریف کیلئے خراج تحسین کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرار داد اکثریت رائے سے منظور کرلی۔

قرار داد کی منظوری کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے نواز شریف کے حق میں جبکہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج، مخالفانہ نعرے لگائے گئے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور اسلامی ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بناکر ملک کی تقدیر بدلنے، ترقی کی راہ پر گامزن، دہشت گردی کے خاتمے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کرنے و ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبے شرو ع کرنے سے متعلق دلیرانہ فیصلے کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد پڑھے جانے کے دوران ایوان حکومتی ارکان کی جانب سے نواز شریف کے حق میں اور اپوزیشن کی جانب سے مخالفانہ نعروں سے گونجتا رہا، قرار داد کی منظوری کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا ۔