• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کرنل(ر)حبیب کی تلاش میں پاکستان کی مددسے انکار

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی ‘ٹی وی رپورٹ)بھارت نے کرنل ریٹائرڈ حبیب کی تلاش کے لیے پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے بتایاکہ پاکستان نے نیپال میں لاپتہ کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا تھا۔

بھارت نےاس حوالے سے 13جون کو جواب دیا کہ وہ کرنل (ر) حبیب کی تلاش کے لیے کچھ نہیں کرسکتا ۔کرنل (ر) حبیب کو لندن سے انٹرنیٹ کے ذریعےجعلی کال کی گئی تھی‘انہوں نے مزید بتایا کہ جس ویب سائٹ سے انہیںملازمت کی آفر ہوئی وہ بھارتی تھی‘ اب وہ بھارتی ویب سائٹ انٹرنیٹ سے ہٹالی گئی ہے۔

نیپال کی حکومت سے ہم نے تحقیقات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب کا نیپال میں استقبال کرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا، بھارت سے ہم نے اس معاملے پر بات کی ہے تو ہمیں جواب دیا گیا ہے کہ یہ واقعہ نیپال کی سرزمین پر ہوا ہے۔

تازہ ترین