• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں ایک پھیپھڑا فروخت کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
اس نوجوان نے نہایت سنجیدگی سے کہا۔
میں بھونچکا رہ گیا۔
اس سے پہلے کسی شخص نے ایسی پیشکش نہیں کی تھی۔
میں ایک آرگن بینک کا منیجر ہوں۔
ہم دل، گردے اور آنکھیں، سب خریدتے اور بیچتے ہیں۔
لیکن پھیپھڑا؟
’’تم اپنا پھیپھڑا کیوں بیچنا چاہتے ہو؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’نیا آئی فون خریدنا ہے۔‘‘
نوجوان نے سچ سچ بتایا۔
’’کیا یہ بہتر نہیں کہ تم اپنا ایک گردہ بیچ دو؟‘‘
میں نے سمجھانے کی کوشش کی۔
نوجوان نے کہا،
’’گردہ آئی فون سیون کے لئے بیچ دیا تھا۔
اب آئی فون ٹین خریدنا ہے۔‘‘

تازہ ترین