• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چاروں دوست دوپہر کو ریسٹورنٹ گئے۔
میں نے چکن بریانی اور بلیک کولڈ ڈرنک منگوائی۔
ڈوڈو نے بیف حلیم اور وائٹ سافٹ ڈرنک طلب کی۔
عدنان نے نلی نہاری اور روغنی نان کی خواہش ظاہر کی۔
منصور نے چکن برگر اور ایپل جوس آرڈر کیا۔
ہم چاروں نے اپنا اپنا کھانا کھایا۔
بل دیتے ہوئے میں نے ایک پلیٹ سالن کے پیسے اضافی دئیے۔
باہر بہت سے غریب ایک قطار میں بیٹھے تھے۔
بیرے نے ایک کے سامنے پلیٹ اور روٹی رکھی۔
اس بھوکے نے روٹی کے دو ٹکڑے کئے۔
آدھی روٹی ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ بانٹ لی۔

تازہ ترین