• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے تقریر کرنے کا شوق تھا۔
اسکول کا بہترین مقرر تھا۔
کالج کے تقریری مقابلوں میں انعام پاتا رہا۔
یونیورسٹی کے تقریری مقابلے میں اوّل آیا۔
میں بہت سے پیسے کمانے کا خواہش مند تھا۔
لیکن کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔
پھر مجھے کسی نے ایک کلب کے بارے میں بتایا۔
اس کے بیش تر ارکان کوئی کام نہیں کرتے۔
صرف تقریریں کرتے ہیں،
وعدے کرتے ہیں،
دعوے کرتے ہیں،
اور بہت پیسے کماتے ہیں۔
میں نے کلب کا رکن بننے کی درخواست کی۔
جواب ملا،
’’اس کلب کا رکن بننے کے لئے
اسمبلی کا الیکشن جیتنا پڑتا ہے۔‘‘

تازہ ترین