• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تم ہر وقت پریشان کیوں رہتے ہو؟‘‘
ڈوڈو نے دریافت کیا۔
’’دنیا میں بہت مسائل ہیں۔‘‘
میں نے پیشانی سے پسینہ پونچھا۔
’’ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ہوتا ہے۔‘‘
ڈوڈو بڑبڑایا۔
’’کیا تمھیں کوئی مسئلہ لاحق نہیں ہوتا؟‘‘
’’کیوں نہیں۔‘‘
’’پھر اسے کیسے حل کرتے ہو؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
’’میرے پاس جادو کا ایک پیالہ ہے۔‘‘
ڈوڈو مسکرایا۔
’’کیا مطلب؟
جادو کا پیالہ مسائل کیسے حل کرتا ہے؟‘‘
میں نے جاننا چاہا۔
ڈوڈو نے نشیلے لہجے میں کہا،
’’جادو کے پیالے میں جیسے ہی بھنگ ڈال کے پیتا ہوں،
دنیا کے سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔‘‘

تازہ ترین