• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہماری نانی کا گاؤں جنت کا نمونہ ہے۔‘‘
ڈوڈو نے اتراتے ہوئے بتایا۔
’’کیا تم مجھے وہ گاؤں دکھاؤ گے؟‘‘
میں نے خواہش ظاہر کی۔
ڈوڈو راضی ہو گیا۔
اگلے ہفتے ہم اس کے ننھیال پہنچے۔
میں بالکل متاثر نہیں ہوا۔
وہ عام سا گاؤں تھا۔
نہ بادلوں سے ڈھکا آسمان،
نہ کوئی خوب صورت باغ،
نہ شفاف پانی والی نہر،
نہ حسین و جمیل لڑکیاں۔
’’تم تو کہتے تھے کہ یہ گاؤں جنت جیسا ہے۔‘‘
میں نے طنز کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’قسم سے، یہ گاؤں جنت جیسا ہے۔
اس کے تمام مرد بہرے ہیں
اور تمام خواتین گونگی۔‘‘

تازہ ترین