• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے استحکام میں مالیاتی اداروں کا کردار اہم ہے، طارق باجوہ

کراچی(اسٹاف  رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ  پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری نہ صرف ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کررہی ہے بلکہ ملازمتوں کے نئے بہترین مواقع پیدا کرنے کے ساتھ کیئریئر کے نئے مواقع بھی فراہم کررہی ہے،ان خیالات کا انہوں نے دوسرے پاکستان بینکنگ ایوارڈز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر زرعی اور چھوٹے ، درمیانے کاروباری اداروں کو طویل المیعاد بنیاووں پر مالیاتی تعاون فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ اس سے معاشی نمو تیز ہوسکے،گزشتہ مالی سال بینکو ں نے 700 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے،اس سال اسٹیٹ بینک کا ہدف ایک کھرب روپے سے زائدہے۔

گزشتہ برس پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 5.3 فیصد تھی اور کافی عرصے کے بعد معیشت درست راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بینکنگ ایوارڈز جیسے اقدامات سے اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کرنا چاہیے۔ایوارڈز کی تقریب سے اے ایف فرگوسن کے سینئر پارٹنر اور چیئرمین شبر زیدی ناور انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو حسین لوائی نےبھی خطاب کیا۔ایوارڈ تقریب میں18بینکوں نے حصہ لیا جن میں سے بینکوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر  مختلف 8 کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کئے ۔

تازہ ترین