• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ 2019 :ویسٹ انڈیزبراہ راست رسائی پانے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو بار کی سابق عالمی چیمپین ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد 2019 کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

اسے عالمی کپ میں شامل ہونے کے لیے  بنگلہ دیش میں آئندہ سال دس ملکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرنی ہوگی۔

اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ اور دیگر ٹیموں سے ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں انگلینڈ میں کھیلے جانے والے 2019 ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں گی۔ ویسٹ انڈیز کی ہار کا فائدہ سری لنکا کو پہنچا جو کہ آٹھویں اور آخری براہ راست پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کی آٹھ ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین