• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتمام ارکان پارلیمان کا ڈوپ ٹیسٹ کیا جائے گا،
بھوٹان کی قومی اسمبلی نے یہ آئینی ترمیم منظور کی۔
میں بھی پارلیمان کا رکن تھا۔
میرا بھی ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا۔
نتیجہ لینے کے لئے میں لیبارٹری گیا۔
’’آپ نا اہل قرار پائے ہیں۔‘‘
لیب انچارج نے مطلع کیا۔
میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
’’کیا میرے خون میں کوکین پائی گئی ہے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’جی نہیں۔‘‘
جواب ملا۔
’’طاقت بخش ادارے کی اسٹیروئیڈز؟‘‘
’’فی الحال تو نہیں۔‘‘
’’نا دیدہ قوتوں کی معجون؟‘‘
’’جی نہیں۔‘‘
’’تو پھر؟‘‘
لیب انچارج نے کہا،
’’آپ کے بلڈ میں کرپشن پائی گئی ہے۔‘‘

تازہ ترین