• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید تعلیم کے ذریعے عصر حاضر کے چیلنجزکا مقابلہ ممکن ہے ،وی سی بیوٹمز

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نےکہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم بیوٹمز کی اولین ترجیح ہے جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے حصول سے ہی ہمارے نوجوان اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں فیکلٹی آف انفارمیشن ،ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انڈر گریجویٹ ریسرچ کلوکیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انڈر گریجویٹ ریسرچ کلوکیم میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بلوچستان آصف اکرام نے خصوصی شرکت کی جبکہ سرکاری افسران ،اساتذہ ،انافارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابسطہ افراد اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے، انڈر گریجویٹ ریسرچ کلوکیم2017میں بیوٹمز کے طلباء نے 65تخلیقی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کیے جن میں سافٹ وئیر،موبائل ایپس،گیمز، سکیورٹی سسٹمز،شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات ،ہارڈوئیر ،جدید مصنوعات اورتحقیقی منصوبہ جات پیش کیے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بلوچستان آصف اکرام نے انڈر گریجویٹ ریسرچ کلوکیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے طلبا ء کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی پیش کرد ہ پراجیکٹس حیران کن اور انتہائی قابل تعریف ہیان پراجیکٹس سے نہ صرف طلباء کو بہترین ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کے بنائے ہوئے پراجیکٹس سے مستقبل میں استفادہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ورچوئل ایجوکیشن کے منصوبے پر کا کر رہی ہے جس میں ہم بیوٹمز کے ان ہونہار طلباء اور اساتذہ کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کریںگے ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بلوچستان نے کہا کہ بیوٹمز میں تعلیمی ماحول اور اساتذہ اور طلباء کے مابین ہم آہنگی قابل تعریف ہے جس کا سہرا وائس چانسلر بیوٹمزکے سر ہے جن کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت بیوٹمز اپنی کامیابی کا لوہا دنیا بھر میں منوا رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
تازہ ترین