• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر تعطیل کا اعلان کیا جائے،عبدالولی فاروقی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سنی علماء کونسل بلوچستان کے رہنماء قاری عبدالولی فاروقی و دیگرنے کہاہے کہ یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ سے منسوب کرکے عام تعطیل کا اعلان اور سرکاری سطح پر منایا جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکی انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اورہم خود دہشتگرد ی کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں کئی ہستیوں کےیوم ولادت اوریوم وفات سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ3سالوں سے یوم شہادت فاروق اعظم کو سرکاری سطح پر مناتی ہے ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے اپیل کرتے ہیں کہ وفاقی وصوبائی حکومت ہمارے دیرینہ مطالبہ پر غور کرے اور یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور سرکاری سطح پر منایا جائے انہوں نے کہاکہ یکم محرم الحرام بروز جمعہ کوایک پرامن ریلی نکالی جائیگی ۔
تازہ ترین