• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل کے مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ،کنٹرولر جامعہ بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا ہے کہ نقل کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے میرٹ کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کے دوران نقل کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے والدین اساتذہ سول سوسائٹی اور طلباء کو خود مثبت کردار ادا کرنا ہوگا انہو ںنے بتایا کہ بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 3اکتوبر سے ہونگے،تمام امیدوار اپنی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں ،اس کے علاوہ اعتراضی فہرست بھی ویب سائٹ پرآویزاں ہے ،انھوںنے بتایا کہ مذید معلومات کے لئے جامعہ کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کیا جاسکتاہے ۔
تازہ ترین