• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں تجاوزات کی اجازت نہیں دینگے،سی ای او

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ نے محرم الحرام سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں میں صفائی مہم کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ عمران گلزار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں خصوصی صفائی مہم شروع کی جائیگی مہم کا آغاز گلستان ٹاؤن سے کیا جائے گا جہاں تمام عملہ دو روز میں صفائی کا کام مکمل کرے گا اسی طرح دو روز میں شہباز ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں بھی صفائی کی جائے گی بعد ازاں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عمران گلزار نے کہا کہ کینٹ بورڈ کے رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں بلا ناغہ صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ریڑھی بان، دکاندار تجاوزات قائم کرے گا اس کا سامان ضبط کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین