• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان اور جرائم کی روک تھام کی جائے،تحریک منہاج القرآن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کوختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے گزشتہ دنوں امیر اہلحدیث بلوچستان مولانا محمد علی ابو تراب کو ائیرپورٹ روڈ سے دن دیہاڑے اغواء کیاگیا جبکہ کچلاک میں ٹارگٹ کلنگ سے چارافراد قتل ہوئے مگر افسوس کہ صوبائی حکومت آج تک اغواء برائے تاوان میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی نہ ہی انکی نشاندہی کی گئی ہے بلکہ مغوی تاوان ادا کرنے کے بعد رہا ہوتے ہیں عدالت ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے فوری طورپر سخت ایکشن لے انہوںنے مطالبہ کیا کہ مولانا محمد علی ابوتراب کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر تحریک منہاج القرآن دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر سخت احتجاج کرے گی۔
تازہ ترین