• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس پروگرام کی فیسوں میں کمی کی جائے ،طلبا و طالبات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کوئٹہ کے متعدد طلبا و طالبات نے بیان میں صوبائی دارالحکومت کے بعض کالجز میں بی ایس کی کلاسوں کے اجرا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو اپنے بچوں کو گھرو ںکے قریب واقع کالجز میں بی ایس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں سمسٹر پروگراموں میں داخلے اور پراسپیکٹس کی فیس کو فوری طور پر کم کرے انہوں نے کہا کہ بعض کالجز میں غریب طلبا و طالبات سے من مانی فیسیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے طلبا و طالبات تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی سے دوچار ہے اس پر غریب عوام جن کے پاس کوئی معقول روز گار بھی نہیں بڑھتی ہوئی فیسوں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کے بارے میںسخت پریشان ہیںانہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حکام اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں تا کہ حکومتی تعلیمی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو سکے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں غریب کے بچے بھی با آسانی تعلیم حاصل کر سکیں اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنی نگرانی میں بی ایس پروگرام کی داخلہ اور سمسٹر فیسوں کو وصول کرنے کیلئے اقدامات کریں تا کہ کوئی بھی شیڈول سے ہٹ کر غریبوں سے فیسیں وصول نہ کر سکے۔
تازہ ترین