• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج جناح ٹائون میں بلاجواز تبادلوں کو روکا جائے،حکام سے اپیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج جناح ٹائون برائے خواتین میں اساتذہ کا آئے روز بغیر کسی معقول وجہ کے تبادلہ ،خالصتاََ سفارش سیاسی اقرباء پروری یا من پسند اساتذہ کو نواز جارہا ہےعوامی سماجی حلقوں اور والدین نے اس حوالے سے جنگ کو بتایا ہے کہ تبادلوں کے اس سلسلے کو روکا جائے تاکہ معیاری تعلیم کا سلسلہ برقرار رہ سکے والدین اور عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناروا تبادلوں کا سلسلہ بند کیاجائے تبادلوں کی وجہ سے خواتین اساتذہ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں اچانک انکا تبادلہ نہ کردیاجائے جسکی وجہ سے وہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ تعلیم فراہم نہیں کرپاتیں والدین نے مشیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے گزارش کی ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں سے مطالبات کی تعلیم پر بھی فرق پڑرہا ہے تو یقیناََ اساتذہ بھی وہ معیار تعلیم فراہم نہیں کرپارہی ہیں جس سے طالبات کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے والدین نے اس موقع پر بتایا ہے کہ اساتذہ سے بات کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انکا تبادلہ سیاسی اقرباء پروری یا من پسند اساتذہ کو نوازنے کی وجہ سے ہوتا ہے جسکی وجہ سے انکےگھر والے بھی دور دراز تبادلے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں لہٰذا ان تبادلوں کو روکا جائے ۔
تازہ ترین