• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام اتحاد و یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کادرس دیتا ہے،غفارخان ہدہ والا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنمائوں غفار خان ہدہ والا اور دوست محمد خان بڑیچ نے بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں محبت، امن ،بھائی چارے ،رواداری اور صلہ رحمی کادرس دیتا ہے،نواسہ رسول حضرت امام حسین نے لازوال قربانیاں دیکر جس خلوص سے اسلام کی آبیاری کی ہمیں انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اسے فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جس میں امام حسین نے اپنے کنبہ کے ساتھ 72 قیمتی زندگیوں کی قربانی دی لیکن باطل قوت کو اسلام پر ضرب لگانے کا موقع نہیں دیا یہی وہ مہینہ ہے جو ہمیں باطل قوتوں کے سامنے کلمہ حق اور آپس میں اتحاد و یگانگت کی فضا برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے ۔
تازہ ترین