• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی حکومت کا کسی ادارے کے ساتھ ٹکرائو نہیں ،سنیٹر یعقوب ناصر

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا کسی ادارے کے ساتھ ٹکرائو نہیں ہے عدلیہ کے خود ساختہ ترجمانوں کو بھی عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔ بدھ کو جنگ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا مستقبل قریب میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے، نوازشریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز سے ن لیگ والوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے، پاکستان میں صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے اور آئندہ بھی رہے گا، جب ان سے استفسار کیاگیا کہ کیا کوئی نیا این آر او ہورہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ این آر او ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے ن لیگ عدالتوں پر اعتماد رکھتی ہےماضی میں این آر او کرنے والوں کو کیا فائدہ ہوا تھا۔
تازہ ترین