• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھیوں کی ٹرانسفرواپس نہ کرنے پرایکسین کو کمرے میں بندکردیا گیا

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) آئیسکو کی لیبر یونٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پرایکسین طارق آباد محسن میمن کو ساتھیوں کی ٹرانسفرواپس نہ کرنے پر کمرے میں بند کردیا اور حبس بے جا میں رکھا جس پر انہوں نے چوکی طارق آباد میں 25 ملازمین کے خلاف درخواست دے دی۔ دوسری طرف لیبر یونٹی نے صدر عاشق خان اور چیئرمین راجہ رحیم اور دیگر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ہائیڈرو یونین کے طارق نیازی اور ایکسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ لیبریونٹییونین کے کارکنوں نے ایکسین محسن میمن کو چند ملازمین کے ٹرانسفر آرڈر واپس لینے کیلئے کہا ،انکار پر انہوں نےانہیں کمرہ میں داخل ہو کر ہراساں کیا اور مجبور کیا مگر ایکسین نہ مانے۔ اس دوران ہائیڈرو یونین کے رہنما بھی وہاں پہنچ گئے جس کی وجہ سے دوروز دفتر میں کشیدگی رہی۔ محسن میمن نے جنگ کو بتایا کہ اکتوبر 2016 کے تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے الزام لگایا مجھ پر دبائو ڈالنے کیلئے مجھے کمرہ میں بند کرکےہراساں کیا گیا۔ جس پر میں نے چوکی میں درخواست دےدی ہے دوسری طرف لیبر یونٹی نے بھی تھانہ آر اے بازار میں محسن میمن کے خلاف مبینہ کرپشن ،بجلی چوری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ایس ای سٹی معاملات ٹھنڈا کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔
تازہ ترین