• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ایک دوشیزہ اور ایک خاتون کو دوبچوں سمیت اغوا کرلیاگیا جبکہ ایک خاتون کو بے آبرو کردیاگیا۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک سیدو سے امریز خان کی بیٹی (ر) کو اغوا کر لیاگیا۔ مغویہ کے والد نے طارق سمیت3 افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔ تھانہ واہ کینٹ صدر کے علاقے چھاچھی محلہ سے اکبر خان کی بھانجی(ت) اور اس کے دو بچوں ایان خان اور نمرا کو نامعلوم شخص اغوا کرکے لے گیا۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے دہریک موہری میں ایک خاتون کو ویران علاقے میں بے آبرو کردیاگیا مدعیہ(س) کے مطابق مشتاق نے زیادتی کی جبکہ شہزاد اور ایک نامعلوم نے اس کی مدد کی۔
تازہ ترین