• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر راولپنڈی کی نااہلی کے کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے میئر راولپنڈی کی نااہلی کے فیصلے پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سردار نسیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نےموقف اپنایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو ہائیکورٹ میں نہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ دوران سماعت فریقین کے وکلاءنے کیس کی تیاری کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جو فاضل جسٹس نے منظور کر لی۔ اس موقع پر میئر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن کے حکم نامے کی نقل بھی عدالت میں جمع کرائی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دو خواتین امیدواروں کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار نسیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ سردار نسیم مخصوص نشستوں کے انتخاب پر اثرانداز ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کو نااہل قرار دے کر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین