• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عمرفاروق ؓپر جلوس نکالے جائینگے،اہل سنت والجماعت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) ملک بھرمیں یکم محرم الحرام یوم عمرؓ پر جلوس نکالے جائیں گے ۔سیدنا فاروق اعظم ؓ امت مسلمہ کے عظیم رہبر تھے ۔انکے یوم شہادت پر وفاقی حکومت کاعام تعطیل نہ کرنا افسوناک ہے۔پرامن مذہبی جلوس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہارترجمان اہل سنت والجماعت اسلام آبادحافظ انیب فاروقی نے پریس کلب دورے موقع پرصحافیوں سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سال بھی یکم محرام الحرام سہ پہر2:00 بجے اہل سنت والجماعت کے تحت یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم ؓ کے موقع پرجڑواں شہروں میں مدح صحابہ ؓ مطالباتی پرامن جلوس نکالے جائیں گے جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے راجہ بازارمیں جمع ہوں گے جس کے بعد مرکزی جلوس راجہ بازارسے نکل کرلیاقت باغ پراختتام پذیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت قیام امن کے لیے حکومت وانتطامیہ سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی ۔
تازہ ترین