• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی کلیئرنگ آپریشنز کے لئے گائڈلائنزجاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اُن کلیئرنگ ہاؤسز اور اُن کے رکن اداروں(بینکوں اور مائکرو فنانس بینکوں) کے لیے جو پاکستانی روپے میں ادائیگی کے طریقوں کی کلیئرنگ سے متعلق ہیں، ’کلیئرنگ آپریشنز کے لیے گائڈ لائنز‘ جاری کی ہیں تاکہ عوام کو اپنے بینک کھاتوں میں رقوم بروقت ملیں اور صارف کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یہ گائڈ لائنز جو یکم جنوری 2018ء سے نافذ العمل ہوں گی، پیمنٹ سسٹمز اینڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفرز ایکٹ، 2007ء کے تحت اسٹیٹ بینک کو حاصل اختیارات کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائڈلائنز میں بتائی گئی مدت کے اندر رقم صارفین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے، اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو تاخیر کی مدت کے لحاظ سے انہیں صارفین کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا (ماسوائے کسی آسمانی آفت کی صورت میں، جس کا اعلان اور اطلاع صارفین کو بھیجی جائے گی)۔

تازہ ترین