• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفرور ٹولے کو حیدرآباد کے عوام نے مستردکردیا پیپلزپارٹی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے صدر صغیر احمدقریشی، علی محمد سہتو اور احسان ابڑو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مفرور ٹولے کو حیدرآباد کےعوام نے مستردکردیا ،نیاپاکستان اورتبدیلی کی جعلی دعویٰ کرنے والے عمران نیازی کوسندھ دھرتی کے ہرشہر سے اسی طرح رسوا کرکے نکالاجائے گا کیونکہ ان کے ساتھ عوام کے مسترد کردہ سیاسی یتیموں کی سیاست ختم ہوچکی ہے،عمران خان نے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے خلاف جوہرزہ سرائی کی اسے حیدرآبادکے عوام نے مکمل طورپر مستردکرکے عمران خان کو واضح پیغام دیاہے کہ سندھ کے عوام اس کے جھوٹے نعروں اور دعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین