• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمان بھائی ہماری امداد کے منتظر ہیں، عبدالوحید قریشی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی نے کہا ہے کہ برما کے لٹے پٹے روہنگیائی مسلمان بھائی ہماری امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں مہاجرین بنگلہ دیشی سرحد پر شدید بارشوں میں بے یار و مددگار پڑے ہیں، جماعت اسلامی مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کے لیے مقدور بھر کوششیں کررہی ہے، اہل خیر مظلوم انسانوں کی مالی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے برما کے مہاجرین کی امداد کے لیے لطیف آباد میں قائم کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے میانمار کے نزدیک بنگلہ دیش کے سرحدی شہر کا کس بازار میں رفاہی سرگرمیاں جاری ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدرعبدالشکور نے وہاں کا دورہ کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیںاور شہر کے مرکزی علاقے حالی روڈ، امریکن کوارٹرز اور وارڈ جی میں جھولی پھیلاؤ فنڈ جمع کیے ہیں۔

تازہ ترین