حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہٹڑی تھانے کی حدود میں لائن چینل نہر پل پر تیزرفتار مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی,35سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہٹڑی تھانے کی حدود میں لائن چینل نہر پرتیزرفتار مزاد ٹرک نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 35 سالہ موٹرسائیکل سوار امتیاز ولد منٹھار جمال سکنہ نوشہروفیروز موقع پر ہلاک ہوگیا ۔
راہگیروں کی اطلاع پر ہٹڑی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچائی ۔ہٹڑی پولیس کاکہناہے کہ متوفی حیدرآباد میں کیلے کے باغ میں کام کرتاتھا ۔حادثے کاذمہ دار ٹرک ڈرائیور حادثے کے فوری بعد گاڑی چھوڑکر فرارہوگیاجسے پولیس نے تحویل میں لے لیاہے۔