• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی اے سرٹیفکیٹ دوبارہ بحال ہونے پر ہائیڈرو یونین رہنماؤں کی مبارکباد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، صوبائی سیکریٹری محمد اقبال قائم خانی، ملک سلطان علی، اعظم خان، اقبال احمد خان و دیگر نے اپنے بیان میں واپڈا حیسکو، سیپکو، این ٹی ڈی سی، جینکوز کے محنت کشوں کو مبارکباد دی ہے کہ ہائیڈرو یونین کا CBA سرٹیفیکٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ مزدور دشمنوں کے عزائم ہر دفعہ خاک میں ملادیئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین کی قیادت دیانتدار، ایماندار، محنت کشوں اور ادارے کی خیر خواہ ہے، محنت کش اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، ادارے کی بہتری کیلئے جدوجہد کریں اور مخالفین کی جھوٹی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

تازہ ترین