• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات، ایس بی سی اے نے متعدد پلاٹ سر بمہرکردیئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے ڈیمولیشن سیل نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر و افسران کی سربراہی میں ضلع حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ سٹی سروے واقع نزد قیصر سنیما پولیس اسٹیشن پھلیلی،پلاٹ سٹی سروے نمبر69نزد نور محل سنیما وارڈ جی،پلاٹ نمبر 267 بلاک سی یونٹ نمبر 7تعلقہ لطیف آباد،پلاٹ واقع روز مارکیٹ شاہی بازار،پلاٹ واقع عثمان آباد ٹاؤن میر واہ روڈ،پلاٹ واقع مین میر واہ روڈ،دو عدد پلاٹس واقع کمبوہ گارڈن میر مدد ولیج (ضلع ٹنڈو الہ یار) پلاٹ نمبر 42شوکت کالونی، پلاٹ نمبر51واقع لکھت اسٹاپ، پلاٹ نمبر 306 مین سجاول روڈ (ضلع ٹنڈو محمد خان) کو ناجائز تعمیرات کرنے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت سربمہر کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مالکان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر نقشہ جات تعمیرات کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین