• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض خون میں پہلا مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی امداد سے قومی ادارہ برائے امراض خون میں پہلامفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے جس پر مریض کے والدین اور اسپتال انتظامیہ نے حکومت سندھ بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو اور سیکریٹر ی صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

کراچی کے رہائشی 19سالہ فرحاج عباس ولد سید شاہبط حسین کا 5گھنٹے تک جاری رہنے والا بون میرو ٹرانسپلانٹ ملک کے معروف ماہر امراض خون اور قومی ادارہ برائے امراض خون کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے کیا ان کی ٹیم میں ڈاکٹر عظمیٰ زیدی ، ڈاکٹر منیرہ، ڈاکٹر ندا،عرفان مرزااور انجم نسرین شامل تھے ۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نےبتایا کہ حکومت سندھ نے مریض بچوں کے علاج کے لئے 30کروڑ روپے دیئے تھے جس سے یہ پہلا مفت آپریشن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 19سالہ فرحاج عباس کی بہن نے اسٹیم سیل عطیہ کیے تھے اور الحمد اللہ مریض اور ڈونر دونوں روبہ صحت ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونر کو جمعے (آج) کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ فرحا ج عباس کو تین ہفتے اسپتال میں رکھا جائے گا۔ 

تازہ ترین