• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پیپلز ایمبولنس سروس نے کام شروع کردیا ہے،صوبائی وزیر صحت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی زندگیوں کو بچانے کیلئے جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ایمبولینس سروس کا آغاز کرچکی ہے اس سلسلے میں امن فائونڈیشن کے تعاون سے صوبہ بھر میں ہے ایمبولینس ایمرجنسی بنیادوں پر ریسکیو کا کام کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں سندھ پیپلز ایمبولنس سروس کے اجراء کے سلسلے میں ٹھٹھہ اور سجاول میں25ایمبولنس سروس کے آغاز کے بعد اس سروس کو سندھ بھر میں متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سروس امن فائونڈیشن سندھ حکومت کے تعاون سے ٹھٹھہ اور سجاول کے بعد بدین اور  ٹنڈو محمد خان میں بہت جلد آغاز کرکے غریب مریضوں ایمرجنسی کی صورت میں اسپتالوں تک پہنچانے کاکام انجام دے گی ۔پورے سندھ میں 250ایمبولینسوں کا یہ بیڑہ سندھ پیپلز ایمبولنس سروس کے نام سے 1036 ایمرجنسی نمبر کے ساتھ عوام کو فائدہ پہنچائے گی اب سندھ بھر میں اس سروس نے کام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین