• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سرکاری جامعات سندھ انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم کے رکن مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ  انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم کا اجلاس  بدھ کو چیئرمین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر جسٹس ریٹائرڈ  قاضی خالد علی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کنسورشیم سندھ کے اعلی تعلیمی کمیشن نے پاکستانی جامعات کے غیرملکی یونیورسٹیوں سے بامعنی اشتراک عمل کی خاطر قائم کیا ہے جس کا مقصد پاکستان طلبہ کو قانون، معاشرتی اور فطری علوم، انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور صحت وغیرہ کے شعبہ جات میں کم از کم اخراجات کے عوض غیر ملکی  یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فرہم کرنا ہے۔

اجلاس میں سندھ کی تین مزید جامعات، شہید بے نظیر بھٹو  میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ، بحریہ یونیورسٹی اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوآدم کو رکنیت دینےکی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس  میں پروفیسر ڈاکٹر ٖفتح محمد برفت، پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر پیرزادا قاسم رضا صدیقی،   پرفیسرڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر میر شبیر علی نے شرکت کی۔

تازہ ترین