• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کاپراپیگنڈہ کرنے کے الزام میں نوجوان کوسزا کاسامنا

لندن( نیوز ڈیسک) ایک نوجوان اسلامی جنونی 21 سالہ طحٰہ حسین کو جس نے برطانوی فوج کے بیرکس کے قریب سے گزرتے ہوئے اپنے آپ کو مسلمانوں کا کمسن قصائی ظاہر کیاتھا دہشت گردی کا پراپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میںاب سزا کاسامنا ہے،سلائو سے تعلق رکھنے والے طحٰہ حسین کوجولائی میں یوٹیوب، واٹس اپ اور ٹیلی گرام ایپس پر دہشت گردی کے ڈاکومنٹس پھیلانے کے 7الزامات ثابت ہوگئے ہیں، جبکہ اسے 2الزامات سے بری کردیا گیا استغاثہ کے مطابق ملزم نے اسلامی روڈ شو میں شرکت کی تھی گزشتہ سال اگست میں اپنی گرفتاری تک بتدریج انتہا پسند بن گیاتھا اولڈ بیلی کی عدالت میں اس کے خلاف مقدمے کی سماعت کی گئی استغاثہ کے مطابق اس نے 11ماہ کے دوران چارلی ہیبڈو اورپیرس حملوں کے حوالے سے ویڈیوز وار آڈیو فائلز اور داعش کے ایک جریدے کی کاپی تقسیم کی، گزشتہ سال جون میں اس نے ہائونس لو کیولری بیرکس کے گردجہاں آئرش گارڈ کی فرسٹ بٹالین تعینات ہے ایک ویڈیو چلائی ،ایک نفرت سے بھر پور تبصرے میں ملزم یہ کہتا ہوا سنا جاسکتاہے کہ آج ہم برطانوی بیرکس کے باہر موجود ہیں، جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں مسلمانوں کاکمسن قصائ، اس کے ساتھ کار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سناگیا ۔

تازہ ترین