• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض کی ادائیگی کے لئے نوجوانوں کی بڑی تعداد کا چیرٹی سے رابطہ

لندن( نیوز ڈیسک) قرضوں کی ادائیگی کیلئے چیرٹی سے رجوع کرنے والوں میں 40سے کم عمر لوگوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے، ایک چیرٹی ’’سٹیپ چینج ڈیٹ چیرٹی‘‘ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران قرض کی ادائیگی کے حوالے سے مشورے طلب کرنے والوں میں 40سے کم عمر لوگوں کی شرح 63فیصد تھی جبکہ 2011کے دوران ان کی شرح 51فیصد تھی،چیرٹی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چیرٹی سے قرض کی ادائیگی کیلئے رجوع کرنے والوں میں25سے کم عمر نوجوانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے اور قرض تلے دبے ہوئے نوعمر نوجوانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

چیرٹی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران قرض تلے دبے ہوئے 25سال سے کم عمر نوجوان اوسطاً6637پونڈ کے مقروض تھے یہ شرح 2015 کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہے 2015 کے دوران قرض تلے دبے ہوئے 25سال سے کم عمر نوجوانوں پر قرض کااوسط بوجھ 5151پونڈ تھا۔

چیرٹی کے مطابق قرض کے بوجھ تلے دبے تنہاوالدین کی شرح 21.5فیصدہے رپورٹ کے مطابق 2011میں کرائے کے مکان میں رہنے والے کلائینٹس کی شرح 55.4فیصد تھی جبکہ 2017کی پہلی ششماہی کے دوران ان کی شرح 80.1 فیصدتک پہنچ چکی تھی ۔

تازہ ترین