• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال عالمی رینکنگ، جرمنی کی ٹاپ پوزیشن برقرار

زیورخ (نیوز ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ فٹ بال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی تھی، جس کو وہ برقرار رکھے ہوئے ہے، پرتگال کی3، بلجیم کی4، پیرو کی3، اور ویلز کی5، درجے ترقی، سلواکیہ اور شمالی آئر لینڈ کی ٹیمیں 3.3سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوگئیں۔

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور وہ اب تک اس پر برقرار ہے۔

برازیلین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، پرتگال نے3درجے ترقی پاکر ارجنٹائن کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، بلجیم کی ٹیم5درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

پیرو3، درجے ترقی کے ساتھ12ویں اور ویلز5، سیڑھیاں چڑھ کر13ویں نمبر پر آگئی، سلواکیہ اور شمالی آئر لینڈ کی ٹیمیں3.3درجے اوپر چڑھ کر بالتررتیب انیسویں اور بیسویں نمبر پر آگئیں۔ آئس لینڈ اور سوئیڈن کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ ٹوئنٹی سے باہر ہوگئیں۔

تازہ ترین