• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیہ کے مختلف محکمے میں پولیس کے چھاپے ،کئی اعلیٰ اہلکار گرفتار

میڈرڈ(نیو زڈیسک)ہسپانوی پولیس نے کاتالونیہ خطے کے مختلف محکموں میں چھاپے مارتے ہوئے کئی اعلیٰ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہسپانوی پولیس نے بدھ کو علاقائی حکومت کے اقتصادیات، داخلی امور، خارجہ امور، وزارت بہبود، ٹیلی کمیونیکشنز اور دیگر کئی محکموں اور وزارتوں کے دفاتر پر چھاپے مارے۔

بعد ازاں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اس عمل پر احتجاج کیا یہ پیش رفت کاتالونیہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے متنازع ریفرنڈم کے تناظر میں ہوئی ہے۔

میڈرڈ حکومت اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کاتالونیہ کے سیاستدانوں کو اس سے باز رہنے کی ہدایت دے چکی ہے۔

تازہ ترین