• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا جنرل اسمبلی میں خطاب خطرناک تھا، بلجین وزیراعظم

برسلز (نمائندہ جنگ) بلجیم کے وزیراعظم چارلس مشل نے صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آگ سے نہیں کھیلنا چاہئے۔

صدر کی تقریر کے بعد ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا بیان انتہائی سخت ہے۔

مجھے یقین نہیں ہے کہ یہ طریقہ دنیا میں قیام امن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم چارلس مشل نے صدر کے اس بیان پر انتہائی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سطح کا شخص اس طرح کی سخت زبان استعمال کررہا ہے۔ مسٹر مشل نے تجویز کیا کہ پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں اور اس میں چین کو شامل کیا جائے۔

تازہ ترین