• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلونا نیفر گن سے بچوں کی آنکھیں شدید زخمی ہوسکتی ہیں،انتباہ

لندن( پی اے) طبی ماہرین نے برطانیہ میں بچوں کے مقبول کھلونا پستول نیفر گن کو بچوں کیلئے انتہائی خطرناک قرا ر دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ کھلونا نیفر گن سے بچوں کی آنکھیں شدید زخمی ہوسکتی ہیں، ڈاکٹروں نے رائے دی ہے کہ اس کے چھروں سے آنکھوں کے اندر اور آنکھوں کے گرد خون جاری ہوسکتاہے اور نگاہ دھندلا سکتی ہے ، ڈاکٹروں نے مشورہ دیاہے کہ ان گنز سے کھیلنے والے بچوں اور بڑوں کو خصوصی چشمے لگانے چاہئیں تاکہ ان کی آنکھیں محفوظ رہ سکیں،انھوں نے نیفر گنز سے کھیلنے کیلئے بچوں کی عمر کی کم از کم حد مقرر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاہے۔

برطانیہ کی ایک کمپنی مختلف طرح کی نیفر گنز تیار کرتی ہے جن میں گولیوں کے علاوہ بلسٹرزاور تیر وغیرہ شامل ہیں، یہ گنز 8سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کیلئے بنائی گئی ہیں،مور فیلڈ آئی ہسپتال کے شعبہ حادثات اور ہنگامی امداد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وں نے برٹش میڈیکل جرنل میں اپنے مضمون میں ایسے 3مریضوں کاحوالہ دیا ہے نیفر گنزکی گولیاں لگنے سے جن کی آنکھوں کے اندر خون جاری ہوگیاتھاجبکہ ایک بچے نے ایک 32سالہ شخص کو 8میٹر کے فاصلے سے نیفر گن سے نشانہ بنایا گولی اس کی آنکھ پر لگی جس سے اس کی آنکھ سرخ ہوگئی اور نظر دھندلا گئی۔

ایک 43سالہ خاتون کو ایک میٹر کے فاصلے پر نیفر گن سے نشانہ بنایاگیا جس سے اس کی آنکھ سرخ ہوگئی اور نظر دھندلا گئی۔

تازہ ترین