• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے برسلز، اینٹورپن، کوونٹری میں دعائیں

کوونٹری (نامہ نگار) بیگم کلثوم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے بلجیم کے دارالحکومت برسلز، انٹورپن اور کوونٹری میں دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلجیم کی نوجوان متحرک شخصیت شیخ ماجد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اور مساجد کا دورہ کرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ بیگم کلثوم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک و قوم کی دارسی کی اور ہمیشہ قوم کا درد محسوس کیا اور تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لیے جدوجہد کی۔

دوسری جانب مڈلینڈ میں بھی دعائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راجہ فرحان آصف صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ مڈلینڈ نے گزشتہ رات دعائیہ محافل کا اہتمام کیا۔ جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بیگم کلثوم کی صحت یابی کے لیے دعا کی، راجہ فرحان آصف نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتی انہوں نے ہی میاں نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ کیا، یہ وقت آپس میں اتحاد کا ہے، ہمیں اتحاد قائم کرکے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔

تازہ ترین