• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب پر نیو نازی اور طالبان کے مواد اور ویڈیوز کی موجودگی پر تنقید

لندن (نیوز ڈیسک) لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ یویٹ کوپر نے یوٹیوب پر نیو نازی اور طالبان کے مواد اورویڈیوز کی موجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام پسند وں اورنیو نازیوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر ڈالی ہوئی ویڈیوز اور مواد اب بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے اور برطانیہ کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی وعدے کے باوجود یہ مواد ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، تھنک ٹینک ہنری جیکسن سوسائٹی کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے مطابق یوٹیوب پر ہزاروں انتہا پسند ویڈیوز موجود ہیں،جن میں ایسی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو مانیٹر پر منتقل کی جاچکی ہیں، ان میں سے ایک کاعنوان ہے کہ ایڈولف ہٹلر درست اور صحیح تھا ہے۔

ایک دوسری ویڈیو میں ایک مسلمان پر حملہ کرتے دکھایاگیا ہے ،اسی طرح طالبان کے پراپگنڈے پر مبنی مواد بھی اب بھی یوٹیوب پر موجود ہےجو کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی دوسری بڑی ویب سائٹ ہے، یویٹ کوپر نے کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ انتہاپسندوں کے تشدد آمیز عمل کو خوشنما بناکر پیش کرنے والی ویڈیوز آن لائن پر موجود رہیں ،پارلیمنٹ کی امور داخلہ کی سیلیکٹ کمیٹی کی سربراہ لیبر پارٹی کی رکن نے یوٹیوب پر یہ مواد ہٹانے میں بہت زیادہ تاخیر کرنے پر شدید تنقید کی۔

تازہ ترین