• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاٹا سٹیل اور تھائیسنکریپ کو حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی حکومت اور یونینز نے ٹاٹا سٹیل اورتھائیسنکریپ کو پورٹ ٹالبوٹ میں حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے حکومت اوربرطانیہ میں سٹیل ورکرز کی سب سے بڑی یونین نے حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کایہ مطالبہ ان دونوں کمپنیوں کے انضمام کی خبروں کے بعد کیاہے۔

انڈیپنڈنٹ کے مطابق بھارتی کمپنی ٹاٹا اور جرمنی کی تھائسنکریپ نے گزشتہ روز باہم انضمام کے ذریعہ یورپ کی دوسری سب سے بڑی سٹیل کمپنی بننے کااعلان کیاتھا، وزیر تجارت گریگ کلارک نے ان کے انضمام کی خبروں کاخیر مقدم کیا ہے اوراسے ایک اہم قدم قرار دیاہے۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نےدو شرائط بھی پیش کردیں اول یہ کہ دونوں کمپنیاں اپنے ملازمین کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کریں اورویلش میں فرنس آپریشن میں توسیع کریں،پورٹ ٹالبوٹ میںٹاٹا کی سٹیل ملز میں 4ہزار افراد ملازم ہیں گزشتہ روز دونوں کمپنیوں کے انضمام کے وقت انھوں نے اعلان کیاتھا کہ اس انضمام کے بعد آگے چل کر کم وبیش4 ہزار ملازمین کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتاہے جس میںسے2ہزار ملازمین کی چھانٹی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے اور2ہزار پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ سے فارغ کئے جائیں گے، برطانیہ کی سٹیل انڈسٹری کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری نے ان دونوں کمپنیوںکے انضمام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ اس سے برطانیہ کو فائدہ ہوگا لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس ڈیل کے نقصانات کے حوالے سے انتباہ بھی دیا اور کہا کہ ترجیح کے طورپر ہم ٹاٹا پر زور دیں گے کہ وہ برطانیہ میں سٹیل کی تیاری کے حوالے سے اپنا دیرینہ وعدہ پورا کریں اورپورٹ ٹالبوٹ کے بلاسٹ فرنس نمبر 5کیلئے سرمایہ کاری کریں۔

تازہ ترین