• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو سی کے سیاہ فام اور ایشیائی ملازمین کو کم تنخواہیں دیئے جانے کا انکشاف

لندن (پی اے)پی ڈبلیو سی نے سیاہ فام اور ایشیائی ملازمین کو 13فیصد کم تنخواہیں دینے کا انکشاف کردیا۔

پروفیشنل سروسز فرم کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پی ڈبلیو سی میں کام کرنے والا سیاہ فام، ایشیائی اور نسلی اقلیتی سٹاف دوسرے ملازمین کے مقابلے میں تقریباً 13فی صد کم کماتا ہے۔

فرم نے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کا سبب یہ ہے کہ ان میں زیادہ تر لوگ انتظامی اور جونیئر عہدوں پر کام کرتے ہیں، فرم کا کہنا ہے کہ اس نے اعدادوشمار اس لئے شائع کئے ہیں کہ اس سے اس مسئلے پر تیزی سے پیش رفت ہو۔

حکومت کے ضابطوں کے مطابق اس کا ایسا کرنا لازمی نہیں ہے۔ پی ڈبلیو سی کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ اعدادوشمار کی اشاعت سے نسلی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ پی ڈبلیو سی کے چیئرمین کیون ایلس نے کہا ہے کہ فرم 2014ء سے اعداد وشمار شائع کررہی ہے اور یہ اشاعت رضاکارانہ ہے اور اس سے یہ مسئلہ اجاگر ہوگا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جنڈر پے گیپ اس سال 13اعشاریہ 7فی صد ہے جو 2016ء میں 15اعشاریہ 2فیصد تھا۔ کمپنی نے نئے اعدادوشمار جون میں ختم ہونے والے سال کے سالانہ رزلٹس کے ساتھ شائع کئے ہیں۔ فرم کا کہنا ہے کہ سال کے لئے ریونیو 5فی صد اضافے کے ساتھ 3ارب 60کروڑ ہوگیا تاہم منافع کمی کے ساتھ 82کروڑ 20لاکھ رہ گیا۔ بہرحال چیلنج والی اور پیچیدہ مارکیٹ میں یہ ایک ٹھو کارکردگی ہے اور وہ پُرامید ہیں، حالانکہ ایگزٹ کی وجہ سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔

تازہ ترین