• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے میانمار کی فوجی تربیت معطل کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ اس نے رکھائن ریاست میں نسلی تشدد کے باعث میانمار فوج کے تعلیمی تربیتی کورسز کو معطل کردیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ کو گہری تشویش ہے اور فوجی تربیتی کورسز اس وقت تک دوبارہ شروع نہیں کئے جائیں گے کہ جب تک موجود روہنگیا بحران کا تسلیم شدہ حل نہ نکال لیا جائے، انہوںنے کہا کہ روہنگیا عوام کیخلاف ہونے والی فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی میڈیا سے نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میانمار فوج کے ساتھ مزید کوئی دفاعی شراکت داری اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک اس مسئلے کا حل نہ نکال لیا جائے۔

تازہ ترین