• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیوں سے گلشن اسلام میں بہار آئی،علماء کرام

اولڈہم(پ ر) شہید مصلے رسول خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ،امام مظلوم شہید مدینہ سیدنا عثمان ذوالنورین ؓ اور شہید کربلا نواسہ رسول حضرت حسین ؓاور دوسرے شہداء اسلام کی قربانیوں سے گلشن اسلام میں بہار آئی۔ ان کے مقدس خون کی برکت سے تا قیامت چمنستان اسلام مہکتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار علمائے کرام نے اپنے بیان میں کیا ۔ علما ء کرام کا کہنا تھا کہ ان کے نام کام اور قربانیوں سے مسلمانوں خصوصا نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کیلئے سواد اعظم اہلسنت والجماعت، جمعیت علمائے برطانیہ، علماء رابطہ کونسل اور پاسبان صحابہؓ کی مشترکہ اپیل پر آج ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات سے علماء کرام اسلام اور مسلمانوں کے لئے شہداء کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

تازہ ترین