• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ فیلڈ میں سوختہ لاش ملنے بعد 2افراد قتل کے شبے میں گرفتار

لندن( نیوز ڈیسک) سائوتھ فیلڈ کے ایک گارڈن میں سوختہ لاش ملنے کے بعد پولیس نے قتل کے شبہے میں 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،ومبلڈن میں پارک روڈکے ایک مکان کی پشت پرواقع گارڈن سے ملنے والی یہ لاش اس بری طرح جل چکی تھی کہ جنس کاتعین کرنابھی ممکن نہیں ہوسکا۔

لوکل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ یہ لاش سائوتھ فیلڈ کے ٹیوب سٹیشن کے قریب سے ملی تھی،جبکہ میٹ پولیس کاکہناہے کہ انھوں نے وانڈس ورتھ وار پوٹنے میں تفتیش شروع کی ،سکاٹ لینڈ یارڈ کاکہناہے کہ ایک40سالہ مرد اورایک 34سالہ خاتون کو گرفتار کیاگیاہے اور گرفتار کئے گئے دونوں افراد کو علیحدہ علیحدہ تھانوں میں رکھا گیاہے، تفتیشی انسپکٹر رچرڈ لیونارڈ نے کہاہے کہ لاش بری طرح مسخ ہوچکی ہے لیکن ہم مقتول کی شناخت کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیںپوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ متوفیہ کی موت کس طرح واقع ہوئی ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتاہے کہ لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔

تازہ ترین