• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ لینڈ کے قیدی منشیات کے عادی، جیل میںفسادات بڑھ گئے

لندن( نیوز ڈیسک) پورٹ لینڈ میں منشیات کے عادی قیدیوں کی تعداد میں اضافے کے سبب جیل میں فسادات بڑھ گئے ہیں ایک رپورٹ میںیہ انکشاف کیاگیاہے رپورٹ کے مطابق اس وقت جیل کا ہر پانچواں یعنی 20فیصد قیدی منشیات کے عادی ہوچکے ہیں ، جبکہ جیل میں پہنچنے سے پہلے ان میں سے بیشتر منشیات کے عادی نہیں تھے، رپورٹ کے مطابق جیل میں منشیات کے عادی قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی جیل میں پرتشدد فسادات کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ ایم پی / وائی او آئ پورٹ لینڈ اور ایچ ایم انسپکٹریٹ آف پریزنس کا کہناہے کہ ڈورسیٹ جیل کے قیدیوں اور عملے کے درمیان خونریز جھگڑوں کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔

پریزن سروسز کاکہنا ہے کہ قیدیوں کے رویئے کے مسئلے سے نفسیاتی حربوںکے ذریعے نمٹنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

انسپکٹرز کی رپورٹ سے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کی ایک دوسری رپورٹ کو تقویت ملتی ہےکہ منشیات نے جیل خانے میں زہر آلود ماحول پیدا کردیاہے۔

تازہ ترین