• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی کے سخت انتظامات، محرم الحرام کے دوران 65129 پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محرم کنٹی جینسی/ ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے دوران منعقدہ مجالس کے مجموعی مقامات،برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے تمام جلوسوں کی مرکزی گزرگاہوں، اجتماع گاہوں بشمول نشتر پارک حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ اور دیگر تمام امام بارگاہوں،مساجد پر سکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف  خود چیک کیا جائے بلکہ سکیورٹی فرائض سے متعلق بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ کو محرم کے دوران پولیس ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر پولیس رینج میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،مجموعی طور پر65129 پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دینگے جن میں7939ریزرو اہلکاروں کے علاوہ2942 گاڑیوں اورقائم کی گئی9444پکٹس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ موبائل ڈپلائمنٹ کے6834 اور موٹر سائیکلز کے 2914 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ امام بارگاہوں مساجد مجالس کے مقامات جلوسوں کے روٹس سمیت محرم کی دیگر مرکزی اجتماع گاہوں کے اطراف میں مجموعی طور پر1506موبائلوں اور1436 موٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوانوں کو صوبائی سطح پر متعلقہ حدود میں پیٹرولنگ ذمہ داریوں پر مامور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین