• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ پاکستان کے وفد کا دورہ نشتر پارک،مرکزی مجالس کے مقام کا معائنہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان کی قیادت میں ایم کیوایم کے ایک وفد نے نشرپارک کراچی کا دورہ کیا محرم الحرام کی مرکزی مجالس کے مقام کا معائنہ کیا نشتر پارک کی انتظامی کمیٹی کے اراکین شبیر رضوی اور دیگر سے ملاقات کی ،اس موقع پر وفد نے نشتر پارک کی انتظامیہ کو یقین دلایا ایم کیوایم اور اس کے کارکنان آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے،وفد نے یقین دلایاکہ کراچی سمیت سندھ کے شہر ی علاقوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھنے اور اس کے فروٖغ کیلئے ایم کیوایم اپنی انتھک جدو جہد جاری رکھے گی ، نشتر پارک کی انتظامی کمیٹی کو کسی قسم کی مدد درکار ہو تو ایم کیوایم پاکستان حاضر ہے ،ہمارے کارکنان ضلعی چیئرمین آپ سے رابطے میں رہیں گے اور رابطہ کمیٹی بھی جلوسوںاور  مجالس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے گی ،اس موقع پر عامر خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنے علاقوں میں گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے بالخصوص امام بارگاہوں جلوسوں کی گزرگاہوں اور زیارتوں کے مقام کی خصوصی نگرانی کرنی ہوگی تاکہ ناپسندیدہ انتہا پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ،ایم کیوایم کے نمائندہ وفد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب، کامران ٹیسوری، عبدالقادر خانزادہ ،ارشاد ظفیر، ذاکر قریشی ،کشور زہرہ کے علاوہ ضلع شرقی کے چیئر مین معید انور شامل تھے۔ 

تازہ ترین